مغربی کنارے میں کاروائیوں کے دوران صہیونی  فوج نے کیا متعدد نوجوان کا اغوا

قابض  اسرائیلی فوج (آف) نے گذشتہ رات مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کارواءیوں  کے دوران متعدد فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، صہیونی فوجیوں  نے طولکرم شہر میں شویکہ کے نواحی علاقے میں 21 سالہ نوجوان کو اپنے گھر سے اغوا کرلیا۔
دو دیگر نوجوانوں کی شناخت علی حافظ اور نصراللہ الشالبی کے نام سے ہوئی ۔ جنہیں طولکرم کے شمال میں ، اتیل قصبے میں گھروں سے اغوا کیا گیا۔
قلقیلیہ میں ، قابض صہیونی فوجیوں نے مرکزی شہر کی طرف جانے والی سڑک پر عارضی چوکی پر امجد الفار نامی ایک نوجوان کو اغوا کرلیا۔
اسرائیلی  فوجیوں نے سیلفٹ شہر میں مردا قصبے کے مرکزی دروازے پر ایک اور نوجوان کو  اغوا کرلیا ۔