خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمہ کے لئے ترک صدر سے مل سکتا ہوں: یونانی وزیراعظم

یونانی وزیراعظم کیریا کوس میچوتاکیس نے کہا ہے کہ اوروچ رئیس سیسمک تحقیقی بحری جہاز کی انطالیہ واپسی ایک خوش آئند عمل ہے، اور اگر ایسی مثبت پیش رفتیں ہوتی رہیں تو مجھے  ترکی کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی ۔

یونانی وزیراعظم کیریا کوس میچوتاکیس نے کہا ہے کہ  وہ ترکی کے ساتھ کشیدگی کے ختم کرنے کےلیے  صدر ایردوان سے ملاقات کےلیے تیار ہیں۔
میچوتاکیس نے تھیسالونیکی میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس کے دوران مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی اور ترکی کے ساتھ تعلقات سے متعلق بیان دیا ۔
یونانی وزیراعظم نے  کہا کہ اوروچ رئیس سیسمک تحقیقی بحری جہاز کی انطالیہ واپسی ایک خوش آئند عمل ہے ،اور اگر ایسی مثبت پیش رفتیں ہوتی رہیں تو مجھے  ترکی کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی ۔
میچوتاکیس نے کہا کہ ان مذاکرات کا دارومدار ماحول کی سازگاری پر ہوگا،ماجۃ میں کافی مثبت اقدامات  دیکھے گئے ہیں لیکن ان کے تسلسل میں کَی منفی رحجانات بھی ہماری نظروں سے گزرے ہیں۔
یونانی وزیراعظم نے یہ بھی دعوے سے کہا کہ بحیریہ ایجیئن کے جزائر کو اسلحے سے پاک کرنے کا موضوع زیر بحث نہیں ہے اور  نہ ہی انہیں ممکنہ مذاکراتی عمل میں جگہ ملے گی ۔
صدر ایردوان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں میچوتاکیس کا کہنا تھا کہ میں کشیدگی کو ختم کرنے کےلیے ان سے مل سکتا ہوں ۔
یاد رہ ےکہ دونوں ملکوں کے درمیان  یہ مشترکہ مذاکراتی دور کا سلسلہ سن 2002  میں شروع ہوا تھا جس کا آخری دور  یکم مارچ سن 2016 کو ایتھنز میں ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین  مذاکراتی سیاسی مشاورت کے تحت ہوئے تھے ۔