کورونا کیسز میں ہو رہے مسلسل اضافہ کے سبب مسجد اقصیٰ میں باجماعت نماز پر پابندی

فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے کرونا وبا کی دوسری لہر کے بعد مسجد اقصیٰ میں تین ہفتوں کے لیے با جماعت نماز کی ادائیگی پرپابندی عاید کردی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا کے پیش نظر انتظامیہ کو افسوس کے ساتھ قبلہ اول میں آئندہ تین ہفتوں تک با جماعت نماز کی ادائیگی پر پابندی عاید کرنا پڑی ہے۔
محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار علی الجبرینی نے بتایا کہ القدس میں کرونا کیسز کی تعداد 2 ہزار تک جا پہنچی ہے۔