مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی پولیس نے ہفتہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے دو محافظوں کو مقدس اسلامی مقام کی مشرقی دیوار پر باب الرحمہ قبرستان کے قریب حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے باب الرحمہ قبرستان کے محافظ محمد شلالدي اور احمد الدلال کو گھیر لیا جب انہوں نے یہودی آباد کاروں کو باب الرحمہ قبرستان میں قبروں پر چلنے سے روک دیا۔
عینی شاہدین نے نشاندہی کی کہ یہودی آباد کار خاص طور پر یہودی تعطیلات کے موقع پر باب الرحمہ قبرستان کو نشانہ بناتے ہیں اور جان بوجھ کر مسلمان کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے مسلم قبروں پر چلے جاتے ہیں۔