رام اللہ: قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی رات اور بدھ کی صبح مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
الخلیل میں قابض صہیونی فوجویں نے شہر کے شمال میں بیت امر قصبے میں27 سالہ سابق اسیر حمزہ العلمی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے سامان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے بعد گرفتار کیا۔
شمال میں الحوویر کے علاقے اور جنوب میں زیف میں الخلیل کے داخلی راستوں پر متعدد فوجی چوکیاں قائم کی گئیں۔
صہیونی فوجیوں نے بیٹ کیحل اور درا قصبے پر دھاوا بولا تاہم اس دوران کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔
بیت لحم میں قابض صہیونی فوجیوں نے گھروں کی تلاشی لینے کے بعد چار فلسطینی شہریوں کوگرفتار کیا۔
مقامی ذراءع نے کہا کہ صہیونی پولیس میں العیسویہ میں متعدد گھروں پر چھاپی مارا اور متعدد نوجوانوں کو اغوا کر لیا
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں اسراءیلی پولیس نے کیمپ پر ہلہ بولا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی پولیس نے سلوان قصبے میں بیر ایوب کے علاقے سے بھی دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
نابلس میں صہیونی فوجیوں نے کفر قلیل قصبے میں اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد آزاد قیدی ثائر عامر کو گرفتار کیا۔