گستاخانہ خاکوں کے متعلق ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا ” طلع البدر علینا “ : رجب ایردوان

فرانس میں اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات اور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے
استنبول: ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا ” طلع البدر علینا “
ترکے کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا کہ مکہ مدینہ، ایشیا افریقہ یورپ سمیت پوری دنیا اور تمام جہانوں اور زمانوں کو شرف بخشنے والے اپنے نبی ﷺ پرحملوں کے سامنے پورے صدق و اخلاص کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے لیے عزت و شرف کا مسئلہ ہے۔
ترکے کے صدرنے مزید کہا کہ ہمارا جواب آج بھی وہی ہے جواہل مدینہ نے دیا تھا۔ ” طلع البدرعلینا “۔ حضور ﷺ کی ناموس کا تحفظ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات اور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ  رسوائے زمانہ اخبار شارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک مرتبہ پھر توہین آمیزخاکوں کی اشاعت، فرانس میں ان کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیانات کے بعد مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔