بائڈن کا صدر بننا طے، انتظامیہ نے زمینی اور فضا ئی سیکیورٹی فراہم کی

واشنگٹن: اب امریکہ کی کوئی ریاست ایسی نہیں ہے جہاں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کواپنے حریف جو بائڈن پر سبقت حاصل ہو اوراگر رجحانات کودیکھا جائے تو جو بائڈن تین سو سےزیادہ الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیں گے۔ امریکہ کی انتظامیہ کو اب یہ یقین ہوگیا ہے جو بائڈن امریکہ کے نئے صدر ہوں گے۔ یہی وجہ ہےکہ امریکہ کی سیکریٹ سروس اور ایف بی آئی حرکت میں آ گئی ہے۔ خبر ہے کہ جو بائڈن کے گھر کے اوپر ایر اسپیس کو پورا محفوظ کر لیا گیا ہے اور جو بائڈن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔بائڈن کے لئے زمین اور فضا میں ہر طرح کی سیکیورٹی کاانتظام کر دیا گیا ہے اور یہ اشارہ کافی ہے یہ سمجھنے کے لئے کہ جو بائڈن امریکہ کے نئے صدر ہونے جا رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ضرور عدالت سے رجوع کرنے کے لئے کہا ہے لیکن یہ صرف اپنے ووٹرس کی تسلی بھر کے لئے ہوگا۔