رام اللہ: اقوام متحدہ نے فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے گھروں کی تعمیر کے ٹینڈر کےاجراء کو تنازع فلسطین کے حل اور مجوزہ فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکو لائی میلا ڈینوف نے ‘گیوات ھمٹوز’ یہودی کالونی میں مزید ایک ہزار سے زاید گھروں کی تعمیر کے ٹینڈر کے اجرا کو مجوزہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سخت نقصان دہ قرار دیا۔
ایک پریس بیان میں انہوںنے کہا کہ بیت لحم اور بیت المقدس کے درمیان قائم کردہ یہودی کالونی میں مزید 1257 گھروں کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
میلا ڈینوف نے کہا کہ یہودی کالونیوں میں مزید آباد کاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔