مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق امیر جناب حافظ محمد یحیی دہلوی صاحب کاسانحہ ارتحال

نئی دہلی : نہایت رنج و افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سرپرست و سابق امیر جناب حافظ محمد یحیی دہلوی صاحب آج بتاریخ 22 نومبر 2020 صبح تقریبا 9 بجے طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہ گئے.

انا لله وانا إليه راجعون، اللهم اغفر له وارحمه واعفه واعف عنه ووسع مدخله واكرم نزله واغسله بالماء والثلج والبرد، ونقه من الخطايا كما نقيت الثوب الابيض من الدنس، وادخله في جنة الفردوس واعذہ من عذاب القبر وعذاب النار والیم اللہ وذویہ الصبر والسلوان۔

آپ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، جماعت وجمعیت کے لیے آپ کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، آپ کے دور امارت مین مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند خوب پھولی پھلی اور چوطرفہ دینی،دعوتی،تعلیمی ،تربیتی، تنظیمی ورفاہی اور قومی وملی کارنامے انجام پائے. آپ نہایت متقی و پرہیزگار تھے اور صوم صلاة کی پابندی کے علاوہ تہجد گزاری بھی زندگی بھر آپ کا معمول رہا۔نماز جنازہ آج ہی مسجد مدرسہ والی کشن گنج دہلی میں بعد نماز عصر اور قبرستان شری پورہ میں چاربجے شام کو ادا کی جائے گی۔ الله تعالی آپ کی نیکیوں اورکو شرف قبولیت بخشے، تمام خدمات کو صدقہ جاریہ بنائے، بشری لغزشوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس کا مکین بنائے، آمین۔ جمله پسماندگان، خصوصا آپ کے صاحبزادگان وجملہ اہل خانہ وخویش اقارب كو صبر و سلوان عطا کرے، اور جمعیت وجماعت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین یارب العلمین۔