نیپال :(انوار الحق قاسمی) آج بروز بدھ بتاریخ 9/ربیع الثانی 1442ھ مطابق 25نومبر 2020ءکو بعد نماز مغرب، چندر نگاہ پور میں حضرت مولانا محمد سراج احمد صاحب جمالی کے ادارے: مدرسہ مدنی اقراء اکیڈمی میں جمعیت علمائے نیپال کی ایک مختصر اورخصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔
جس میں جمعیت علمائے نیپال کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد خالد صدیقی صاحب -زیدمجدہم-، حضرت مولانا محمد قاری حنیف صاحب مدنی –حفظہ اللہ -(سکریٹری جمعیت علمائے نیپال)، حضرت مولانا محمد عزرائیل صاحب مظاہری- أطال الله عمره- (مرکزی ممبر جمعیت علمائے نیپال )، حضرت مولانا محمد شفیق صاحب قاسمی -دامت برکاتہم العالیہ-، حضرت مولانامحمد جواد عالم صاحب مظاہری -حفظہ اللہ – (رکن جمعیت علمائے روتہٹ) حضرت مولانا محمد سراج احمد صاحب جمالی ناظم :مدرسہ مدنی اقراء اکیڈمی اور بھی دیگرمعزز علمائے کرام شریک ہوئے، جس میں چند اہم امور پر غور خوض کیاگیا، اورپھر متفقہ فیصلے کےمطابق جمعیت علمائے نیپال کی ایک اہم میٹنگ بتاریخ 21/ربیع الثانی 1442ھ مطابق 7/دسمبر 2020ء معہد ام حبیبہ رضی اللہ عنہا للبنات “جینگڑیا” میں رکھی گئی ہے۔
جس میں چند امور مثلا: (1) ممبر سازی مہم (2) مالی فراہمی اور بھی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
دعا کریں کہ اللہ تبارک و تعالٰی اس میٹنگ کو کامیابی وکامرانی سے ہم کنار فرمائے (آمین)۔