ملت ٹائمز کے تمام گوشے معیاری اور اہم ہیں

برادرم شمس تبریز قاسمی حفظہ اللہ
چیف ایڈیٹر ملت ٹائمز نیوزپورٹل
سلام مسنون
امیدکہ بخیروعافیت ہونگے،
ابھی ابھی گوگل پر سرچ کے دوران ملٹ ٹائمز تک رسائی ہوئی، اس نیوزپورٹل کی اس سے قبل بھی گوگل سرچ کے دوران وزٹ ہوئی تھی، لیکن وقت کی قلت کے باعث تفصیلی مشاہدہ نہ کرسکا تھا، ماشاء اللہ پورٹل کے تمام ہی گوشوں کو دیکھہ کر بہت خوشی ہوئی، اللہ تعالی جزائے خیر دے اور مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین
خصوصا متحدہ عرب امارات کے سفرنامے کی ایک دو قسط پڑھی، اردو بالکل آسان اور مناسب استعمال کرنے کی وجہ سے ایک دو قسط ختم ہوگئی لیکن دل چاہا کہ مزید پڑھہ لوں۔ اللہ یفتح علیک
وجزاکم اللہ أحسن الجزاء
مبصرالرحمن قاسمی