مدرسہ تحفیظ القرآن عبداللہ گنج لہریا سرائے میں تکمیل حفظ قرآن کریم کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا انعقاد

دربھنگہ: 10 دسمبر بروز جمعرات، مدرسہ تحفیظ القرآن ” عبداللہ گنج لہریا سرائے ضلع دربھنگہ میں” تکمیل حفظ قرآن کی مناسبت سے دعائیہ مجلس کی تقریب عمل میں آئی ، جس میں درج ذیل علماء موجود تھے :

قاضی ارشد علی رحمانی صاحب (قاضی شریعت دارالقضاء دربھنگہ) مولانا افضل امام صاحب فاروقی ندوی (استاذ مددرسہ امدادیہ دربھنگہ وامام وخطیب جامع مسجد بینتا لہریا سرائے، مولانا سفیان ندوی چترویدی صاحب، مولانا سمیع اللہ ندوی صاحب (امام وخطیب جامع مسجد اسگاؤں دربھنگہ)، مولانا رحمت اللہ صاحب (ناظم وبانی مرکز فلاح دارین دربھنگہ)، مولانا عبد الکریم صاحب قاسمی (امام وخطیب جامع مسجد کرم گنج دربھنگہ، مولانا عطاءاللہ ندوی صاحب، مولانا یحییٰ قاسمی صاحب امام مسجد عبداللہ گنج ، مولانا اصغر صاحب۔ مدرس مرکز فلاح دارین، مولانا ذوالقرنین صاحب ناظم تحفیظ القرآن مہا راج گنج ، حافظ اقبال صاحب امام مسجد قاضی پورہ ، مولانا تمیز الدین صاحب قاسمی، قاری شمس تبریز صاحب امام و خطیب دلدار گنج ، مولانا آفتاب عالم مظاہری ناظم مدرسہ قاسم العلوم حسینیہ جالے دو گھرا، اور دیگر شہر کے معزز حضرات موجود تھے۔ اخیر میں ہم سب کے مخدوم ومربی مولانا عبدالکریم قاسمی صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔ ہم اراکین مدرسہ تحفیظ القرآن کے شکر گزار ہیں ساتھ ہی رب کائنات کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ مدرسہ تحفیظ القرآن کو قرآن مجید اور حدیث نبوی ﷺ کی خدمت کا ذریعہ بنائے، آمین ۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں الحاج ضیاء اللہ صاحب عرف رنکو بابو نیو ترہت ٹریڈرس کرم گنج اور مجاہد الاسلام عرف جگنو اسکائے ٹنٹ ہاؤس عبداللہ گنج، حافظ احتشام شمسی و حافظ احتشام نظامی و حافظ امین وغیرہ پیش پیش رہے۔
آپ حضرات سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین ۔

خادم ۔ مدرسہ تحفیظ القرآن عبداللہ گنج دربھنگہ
محمد انس عرفانی

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں