سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز العلا کے تاریخی شہر میں خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہی اجلاس کے لیے بنائے گئے ’’مرایا ہال‘‘ میں قطر کے امیر الشيخ تميم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور خلیج میں مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان بن عبدالله اور کابینہ کے رکن اور وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العيبان بھی موجود تھے۔
امیر قطر کی معاونت ان کے وفد میں شمال نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشيخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی، دیوان امیری کے سربراہ الشيخ سعود بن عبدالرحمن ال ثانی اور الشيخ خليفۃ بن حمد آل ثانی نے کی۔






