78ممالک نے رابطہ اسلامی کے تحفیظ قرآن پروگرام کی پذیرائی کی

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پورے عالم میں قرآن کے نشر و اشا عت پر زور دیا

مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اردو زبان میں جاری ایک بیان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناقابل برداشت قرار دیا ۔ انہوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ کی شدید مذمت کی ۔ رواں سال کے ماہ اگست میں سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن پاک کو جلانے کا افسوسناک معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں مسلمان سڑکوں پر اتر آئے اور زبردست احتجاج کیا تھا۔ جس کے بعد سویڈن کی حکومت نے فوری کاروائی کرتے ہوءے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ ایسا حادثہ دوبارہ نہ ہو۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے سویڈین کی حکومت کے اقدامات کی پذیرائی اور ہر طرح کی نسل پرستی اور نفرت کو خارج کرتے ہوءے کہ اکہ وہ حادثہ سویڈین کی مہذب شہریوں کے احساسات کی ترجمانی نہیں کرتا۔
انہوں نے بتایا کہ رابطہ کے زیر اہتمام تحفیظ القرآن کیلئے ایک منظم ادارہ قائم ہے جس کا نام بین الاقوامی تحفیظ القرآن آرگنائزیشن ہے ، اس ادارہ کا بنیادی مقصد پورے عالم میں قرآن پاک کے معانی و تفسیر سے نئی نسل کو آگاہ کرنا ہے۔ رابطہ کا یہ تحفیظ پروگرام 78 ممالک میں چل رہا ہے ، جن ممالک سے رابطہ کی پذیرائی ہوئی ہے۔ اسی پروگرام کے تحت ان ممالک کے 68 کالجوں اور انسٹی ٹیوٹ میں قرآن کی درسگاہیں بھی چل رہی ہیں، جہاں 7500 طلبا و طالبات درس قرآن حاصل کررہے ہیں ۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 61275 قاری فارغ ہو کرنکل چکے ہیں ، جن میں 5055 منظور شدہ اور مستند ہیں۔ اسی طرح اس ادارہ نے 193 تربیتی کورسز کا بھی انعقاد کیا ، اس کے علاوہ اب تک جاری وظائف کی تعداد تقریباً 3000 پہنچ چکی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد بن عبد الکریم العیسیٰ کے مطابق ان کی پوری توجہ اس بات پر ہے کہ پوری دنیا میں قران کی تلاوت ، تحفیظ ، افہام وتفہیم اور نشر و اشاعت بہتر طریقے سے ہوسکے، یہی وجہ ہے کہ وہ ان تمام مواقع کے استعمال کے حق میں ہیں جو عوام میں کلام الہی کی صحیح فہم پہنچانے کو یقینی بنائے تاکہ ان میں اخوت ، نظریاتی و فکری ہم آہنگی پیدا ہوسکے اور ان کے درمیان کسی قسم کا تصادم نہ ہو۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ جوکہ سعودی سپریم علماء کونسل کے رکن اور عالمی تنظیم برائے قراء کے سربراہ ہیں نے بتایاکہ ہمارے اداہ کا مرکزی پیغام قرآن کی خدمت ہے اور اسے اس طرح پڑھنا ہے جس طرح رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھنا سکھایا ہے۔ جس میں تمام شروط و ضوابط شامل ہیں ۔ اس میں حفظ قرآن کریم ، تجوید کے ساتھ حسن قرأت اور فہم قرآن شامل ہے۔
ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے زیر قیادت خدمت الوحین فورم کی ایک میٹنگ میں کئی اہم سفارشات منظور ہوئی ہیں۔ جس میں مذہبی تقاریر پر زور، کتاب وسنت کے درست منہج کا التزام اورایسے طریقوں کو اپنانا شامل ہیں جس میں مختلف تہذیبیں ایک دوسرے کے قریب آسکیں۔ انہوں نے کتاب و سنت کی عالمی تنظیم اورتعلیم قرآن کے میدان میں فعال جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے پروگرامز تشکیل دیں جو کتاب وسنت کی افہام و تفہیم پر مشتمل ہوں، تاکہ وہ طلبا و طالبات اور عام مسلمانوں کے شب و روز کی سرگرمیوں کا حصہ بن سکے۔
اس فورم نے جدید ٹکنالوجی کے استعمال کے ليے حوصلہ افزائی ، خاص طورپر کتاب و سنت کی خدمت کے ليے سوشل میڈیا کے استعمال کے وسیلے سے نوجوانان امت کو کتاب وسنت سے جوڑنے اور اس میں ان کی توانائی صرف کرنے کی تلقین کی۔ اس کے علاوہ ایک ایسا پلیٹ فارم بھی تشکیل دیا جائے، جہاں قرآن کریم اورسنت نبوی سے متغلق اپلیکیشنز اور پروگرامز تشکیل دئیے جا سکیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اپنی ذمہ داریوں کے درمیان متعدد اسلامی ممالک کو کتاب اللہ پر توجہ مرکوز کرنے ، اس کی بہتر شکل میں حفاظت ، نوجوان نسل کے درمیان اس کی نشرو اشاعت کے ليے آمادہ کیا تاکہ بنی نوع انسان کے درمیان رواداری اور باہمی افہام وتفہیم پھیل سکے۔

مملکت سعودی عرب ، مکہ مکرمہ ، ام الجود
پوسٹ بکس: 537
ٹیلیفون نمبر: 5309444-12-966
فیکس : 5601319-12-966 – 5601267-12-966
ٹیلکس : 540009/450390 ٹیلی گرام (رابطہ-مکہ)