نئی دہلی: (پریس ریلیز) ہیومن ویلفئر فاؤنڈیشن سرکاری اسکیموں کا سیدھا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے‘ناگرک وکاس کیندر‘ کھول رہا ہے۔ اسکی شروعات 2017 میں ہوئی تھی اب اس کو وسعت دی جارہی ہے۔ اب تک ملک کی 9 ریاستوں آسام،ہریانہ، جھارکھنڈ،مغربی بنگال،تلنگانہ، راجستھان،اتر پردیش،گجرات، اوڈیشہ میں 24 سینٹر قائم کر چکا ہے، یہ سبھی سینٹر لوگوں کی مفت خدمت کر رہے ہیں۔
ناگرک وکاس کیندر’ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے اور اب تک اس سے کتنے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اس بارے میں پروجیکٹ کو آرڈی نیٹر زین الحق نے میڈیا کو بتایا ‘ ہم اب تک 12,000 سے زائد لوگوں کو سرکاری اسکیموں کا مفت فائدہ پہونچا چکے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ہر 6 ماہ پر ہم اپنی رپورٹ جاری کرتے ہیں اور اپنے سینٹرس کی کارگزاری اور حصولیابی کا جائزہ لیتے ہیں۔
زین نے مزید بتایا کہ ضروری کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ وقت پر سرکار کی فلاحی اسکیموں کے فائدے سے محروم رہ جاتے ہیں، ہمارا کام عوام اور سرکاری اسکیموں کے درمیان پل کا ہے۔
ناگرک وکاس کیندر‘ کی اپریل سے ستمبر 2020 تک کی 6 ماہ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ 8867 لوگوں نے‘ناگرک وکاس کیندر‘ سے رابطہ کیا۔ 6986 فارم بھرے گئے اور 6871 فارم جمع ہوئے‘ناگرک وکاس کیندر آدھار کارڈ، بیوہ پنشن، اسکالرشپ،ذات سرٹیفیکیٹ، اقلیتی سرٹیفیکیٹ، EPF، پیدائش سرٹیفیکیٹ، موت سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، EWS سرٹیفیکیٹ، معذور سرٹیفیکیٹ، آمدنی سرٹیفیکیٹ سمیت درجنوں اسکیمیں عوام تک پہنچا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ‘ناگرک وکاس کیندر‘. یہاں آنے والے سے کوئی فیس نہیں لیتا، سینٹر پر موجود لوگ ہر آنے والے کی پوری مدد کرتے ہیں۔