سرزمین برار میں انجمن فلاح انسانیت کی آفس کاافتتاح

سیتامڑھی : (ملت ٹائمز – معراج عالم) ⁦ ضلع سیتامڑھی کے کثیر آبادی والے گاؤں “برار” کے باہمت نوجوانوں نے مجبور و لاچار اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے انجمن فلاح انسانیت کی آفس کا انعقاد کیا، واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ سے برار کے چند جواں عزم اور فکرمند نوجوان مختلف طریقوں سے مظلوموں کی فریاد رسی اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی کر رہے ہیں، جس میں مریضوں کا علاج غریب بچیوں کی شادی کے اخراجات برداشت کرنا کسی بھی ناگہانی وقت میں لوگوں کی مدد کرنا غریب و لاچار کے کفن کا انتظام وغیرہ قابل ذکر ہے، مزید یہ کہ ان نوجوانوں نے اپنے گاؤں اور قرب و جوار کے غریب گھروں کا سروے بھی کیا ہے، اور انجمن فلاح انسانیت کے ممبران کا کہنا ہے کہ ہمیں ذات و برادری اور مذہب و دھرم سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے نام پر مخلوق خدا کی خدمت کرنی ہے اور سماج سے ہر طرح کی محتاجی کو دور کرنا ہے، انجمن فلاح انسانیت کی آفس کے افتتاح کے وقت انجمن کے ذمہ داروں کے شرکا کی شرکت ہوئ جس میں سرپرست کے طور پر مفتی محمد احمد صاحب قاسمی صاحب سابق استاذ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم بالاساتھ ، اور صدر جناب طفیل احمد حکیمی صاحب ، سکریٹری جناب قیصر تسلیم صاب ، خزانچی مولانا ذاکر حسین امینی صاحب، نائب صدر جناب مفتی رحمت اللہ صاحب ، نائب سیکریٹری جناب حافظ محمد نزیر صاحب اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے برار پنچایت کے مکھیا گڈو جھا نے شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر انجمن کے آفس کا افتتاح کیا یاد رہے کہ انجمن کے بلند حوصلہ افراد نے بہت کم وقت میں بےشمار محتاجوں کی محتاجی دور کی ہے اور تاحال سرگرم عمل ہیں اس بنا پر امید کی جاتی ہے کہ ان شاء اللہ انجمن کا قیام انسانیت کے لئے بے انتہا مفید ثابت ہوگا الحمداللہ اس انجمن کے ممبران کے عزائم بھی کافی مستحکم ہے اللہ استقامت نصیب فرمائے (آمین )