پاکستان ، تاجکستان اور ہندوستان کے کئی حصوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے








زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے کئی حصوں کے علاوہ پاکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔

دہلی این سی آر سمیت ہندوستان کے کئی حصوں میں تیز زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے بعد کئی علاقوں میں خوفزدہ لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔

رات 10بج کر31 منٹ پر ہندوستان کے کئی حصوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے اور اس کی شدت 6.3 بتائی گئی ہے۔ زلزلےکے جھٹکےہندوستان کے کئی حصوں کے علاوہ پاکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔

دہلی میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہوئے مختلف مقامات پر لوگوں کے درمیان افراتفری مچ گئی اور وہ گھروں سے نکل کر کھلی جگہ پر آگئے۔کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق جھٹکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہوگئے اور بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکل کر کھلی جگہ میں آ گئے۔

زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی فوری طورپر کوئی رپورٹ نہیں ہے۔ یہ جھٹکے اس وقت آئے جب لوگ گھروں پر تھے اور سونے کی تیاری کر رہے تھے۔ لوگوں نے تصاویر اور ویڈیو شئیر کیں ۔ جس میں کانگریس کی ترجمان راگنی نائک نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ قیامت سے کیا ڈرے کوئی، اب قیامت روز ہی آتی ہے۔ ایک مرتبہ پھر دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، امید ہے کہ سبھی لوگ محفوظ ہوں گے۔‘‘

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *