مدھیہ پردیش: مسافروں سے بھری بس نہر میں گری، 10 افراد ہلاک








 حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کلکٹر رویندر کمار چودھری فورسز کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت و بچاؤ کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
مدھیہ پردیش میں ضلع سیدھی کے رام پورنایکن تھانہ علاقہ میں آج ایک مسافر بس کے بان ساگر نہر میں گر نے کی وجہ سے دس مسافروں کی موت ہوگئی اور تقریباََ سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ راحت و بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ذرائع نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ مسافر بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ بانساگر ڈیم سے منسلک اس نہر میں 20 فٹ سے زیادہ پانی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کلکٹر رویندر کمار چودھری فورسز کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت و بچاؤ کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع صدر مقام سے 80 کلومیٹر دور پیش آیا اور کچھ مسافروں کو نکال کر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بس صبح سیدھی سے روانہ ہوئی تھی اور ستنا جا رہی تھی۔ صبح تقریباً آٹھ بجے چھوہیا وادی میں جام کی وجہ سے بس نزدیکی دوسرے راستے سے ستنا کے لئے روانہ ہوئی اور بانساگر ڈیم پروجیکٹ کی نہر میں جا گری۔
سدھی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج کوماوت نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ لیکن میڈیا رپورٹس میں 4 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوسکتی، کیونکہ بس مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہے۔ بانساگر ڈیم سے پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے، قریب دو سے تین گھنٹے کے بعد پانی کی سطح کم ہوگی جب کہیں بس تک پہنچنا آسان ہو پائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *