کرن بیدی کو لگا زوردار جھٹکا، لیفٹیننٹ گورنر عہدہ سے ہٹائی گئیں








پڈوچیری میں ایک بڑی سیاسی اتھل پتھل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک طرف جہاں کچھ کانگریس اراکین اسمبلی کے استعفیٰ سے سیاسی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے، وہیں دوسری طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کرن بیدی کو پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر عہدہ سے ہٹانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے منگل کی شب جاری ایک بیان میں کرن بیدی کو اس عہدہ سے برخواست کیے جانے کی جانکاری دی گئی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کرن بیدی کی جگہ تلنگانہ کے گورنر تملسائی سندر راجن کو پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *