سڈنی 31؍جنوری
ملت ٹائمز؍ایجنسی
تیسر ے ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلیا نے بھارت کوجیت کیلئے 198رنز کا ہدف دیدیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیااور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنائے جس میں واٹسن نے 124رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور واٹسن نے میدان میں کھیل شروع کیا لیکن عثمان خواجہ زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور 14رنز پر نہرا کی گیند پر دھونی کی ہاتھوں کیچ آ?ٹ ہو گئے جس کے بعد مارش میدان میں آئے اور وہ بھی صرف 9رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے ایشون کی گیند پر پولین لوٹ گئے ۔تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی میکس ویل تین رنز بنا کر سوریش رائنا کی گیند پر یوراج سنگھ کے ہاتھوں کیچ آ?ٹ ہو گئے ۔ٹیم ایم ہیڈ بھی 26رنز بنا نے میں ہی کامیاب ہوئے او ر جدیجہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ واٹسن نے 71گیندوں پر دس چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 124رنز کی انتہائی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔بھارت کی جانب سے نہرا،بمراہ،ایشون ،جدیجہ اور یوراج سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی