ممتا بنرجی نے اس مرتبہ 50خواتین کو ٹکٹ دیا ہے ،79ایس سی اور 17ایس ٹی کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ جب کہ 42مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ، وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ اپنی روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر برقیات شوبھن دیب چٹرجی انتخاب لڑیں گے-
ممتا بنرجی نے آج ریاست کے 294اسمبلی حلقے میں سے 291اسمبلی حلقے کےلئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اپنے انتخابی حلیف جماعت گورکھا جن مکتی مورچہ کےلئے تین نشستیں چھوڑ دی گئی ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس مرتبہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ سے سب سے پہلے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتی ہے ۔ممتا بنرجی نےاس مرتبہ 50خواتین کو ٹکٹ دیا ہے ۔ 79ایس سی اور 17ایس ٹی کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ جب کہ 42مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ دارجلنگ، کالمپونگ اور کرسیانگ سے گورکا جن مکتی مورچہ کے امیدوار اعلان کریں گی ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں جو بولتی ہوں اس پر قائم رہتی ہوں ، میں نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہیں سے انتخاب لڑوں گی ۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کی پارٹی نے کسی بھی 80سال کے اوپر کے عمر کے لوگوں کوٹکٹ نہیں دیا ہے۔ جن اہم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے کہ ان میں سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر ، کرکٹرمنوج تیواری و دیگر شامل ہیں ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کو ٹکٹ نہیں دے پارہی ہیں ، کیوں کہ پارٹی میں کئی نئے چہرو ں آگے لانا تھا ۔ اس لئے کی سینئر لیڈروں کو ٹکٹ نہیں دیا جارہا ہے ۔ اگر ان کی پارٹی اقتدا ر میں آئے گی تو ودھان پریشد کی تشکیل دے گی اور وہاں پارٹی کے سینئر لیڈروں کو امیدوار بنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ دسمبر میں شوبھندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ سے ممتا بنرجی نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔