موتیہاری: (ملت ٹائمز – فضل المبین) ضلع کے ہرسدھی تھانہ حلقہ کے مٹیاریہ چوک پر آج منگل کو چند بائیک سوار جرائم پیشہ افراد نے ایک دکان میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس میں پیکس صدر پون گپتا کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔
ادھر لوگ فائرنگ کی آواز سن کر چونک گئے اور پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ انجام دے کر بھاگ رہے ایک جرائم پیشہ کو گاؤں والوں نے کھدیڑ کر پکڑ لیا پکڑے گئے شخص کی پہچان انیل سہنی کے طور کی گئی ہے ۔ جس سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ ۔ تفتیش کے دوران گرفتار ایک مجرم انیل سہنی نے مذکورہ قتل کی زمہ داری لی ہے ۔ اسنے جرم کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ : سوپاری میٹریہ پنچایت کے موجودہ مکھیا سریندر سنگھ نے دیا تھا۔ متوفی پیکس صدر مٹیاریہ پنچایت سے مکھیا کا انتخاب لڑنے جارہے تھے جس سے موجودہ مکھیا کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔اس نے اپنی بڑھتی ہوئی مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لئے سپاری دی اور پون کو مار ڈالا ۔ ادھر واقعہ سے مشتعل گاؤں کے لوگوں نے موتیہاری۔ اریراج شاہرہ کو روک کر احتجاج کرنا شروع کر دیا اور واقعہ میں ملوث افراد کو پھانسی کی سزا دینے کی مطالبہ بھی شروع کردی ۔ جیسے ہی صورتحال کی اطلاع ملی پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو پرسکون کرنے کی کوشش کی ، لیکن اس واقعے سے ناراض لوگوں کو پولیس کی کوئی نہیں سنی اور اُن لوگوں نے پتھراؤ کرنا شروع کردیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی نوین چندر جھا نے صورتحال کا جائزہ لیا اور مشتعل لوگوں کو مجرموں کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔ ایس پی کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مکھیا سریندر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی کا ماحول ہے ۔
ایس پی نوین چندر جھا نے نمائندہ کو بتایا کہ : واقعے کے بعد مشتعل لوگوں کو سمجھا بجھا کر واپس کر دیا گیا ہے ۔ اس واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف چھاپہ ماری کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply