محمد اشتیاق نعیمی
شیعہ وقف بورڈ کے سابق جنرل سکریٹری وسیم رضوی کی جانب سے ابھی کچھ دن قبل ہندوستان کی سب سے بڑی عدالت (سپریم کورٹ) میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے دنیا بھرکے سبھی قرآن کریم کو ماننے والے مسلمانوں کی اور مذہب اسلام کی سب سے پاکیزہ اور بابر کت اور مقدس کتاب قرآن پاک کے متعلق سے ہند کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کیا گیا ہے اور اس پٹیشن میں قرآن کریم کے متعلق سے یہ باتیں کہی گئی ہے کی مسلمانوں کی سب سے پاکیزہ اور مقدس کتاب قرآن کریم میں چھبیس آیتیں ایسی ہے جس کی وجہ سے ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور ایسی چھبیس آیتوں کو قرآن پاک سےباہر نکال دینا چاہیے اور ساتھ ہی ساتھ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے دہشت گردوں کو اسلام سے جوڑ کر کے اسلام کو فروغ دینے کے لئے جہاد کرنے کا حکم دیا گیا ہے قرآنِ کریم کی ایسی چھبیس آیتوں میں ایسی باتیں کہی گئی جس کا ذکر انہوں نے اپنےاس پٹیشن میں عدالت کو کہا ہے۔ وسیم رضوی کے ذریعہ سے ایسی تمام بے بنیاد اور اسلام کو بدنام کرنے کی سونچ کے تحت اس پٹیشن کی اور وسیم رضوی کی میں (محمد اشتیاق نعیمی) شدید طور پر سخت مخالف اور انکی مزمت کرتا ہوں۔
اور میں عدالت عظمیٰ سے بھی خصوصی طور پر اپنے پریس بیان کے ذریعہ سے اپیل کرتا ہوں کی جلد از جلد وسیم رضوی کی طرف سے دائر کی گئی قرآن کریم کے متعلق سے پٹیشن کو منسوخ کر دینی چاہیے کیونکہ کسی کے بھی مذہبی کتاب میں دخل کرنا عدالت عظمیٰ کاکام نہیں ہے۔
اور عدالت کو چاہئے کہ مذہب اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنےکے الزام کے تحت قانونی کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ وسیم رضوی کے ذریعہ سے جو باتیں کہی گئی ہے وہ پوری باتیں بالکل غلط اور جھوٹ ہے انہوں نے کہا ہے کی قرآن میں کچھ آیتیں قرآن کریم نازل ہونے کے بعد اسلام کو فروغ دینے کے لئے جہاد کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے یہ سب جھوٹی باتیں ہیں جس سے اسلام کو بدنام کرنےکی سازش ہے اور آپسی ہندو مسلم اتحاد کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور وطن عزیز کے اندر لوگوں کے بیچ نفرت کابیج بونا چاہتے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کے خلاف عدالت عظمیٰ کو سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہیے ۔
کیونکہ قرآن اللہ رب العزت کی کتاب ہے کسی وسیم رضوی جیسے دلالوں کی نہیں جس سے کی جب چاہے جو چاہے قرآن کریم میں کوئی تبدیلی کرے قرآن ہی ایک ایسی کتاب ہےجو نازل ہونے کے بعد سے لے کر کے آج تک نہ ہی کوئی ملاوٹ اور نہ ہی کوئی تبدیلی کوئی کر سکا ہے اور نہ ہی کوئی کر سکتا ہے اور یہ وسیم رضوی کیا چیز ہے وسیم رضوی کے جیسے ہزاروں لوگ قرآن کو اسلام اور مسلمانوں کو ختم کرنے کی بات کہ کر خود دنیا سے چلے گئے اور اسلام کی محبت لوگوں کے دلوں میں اتنی بڑھتی جا رہی ہےکی خود بخود دن بدن مذہب اسلام کو لوگ ہزاروں ہزار کی تعداد میں قبول کر رہے ہیں۔اس لئے میں تمام مذہب اسلام کو ماننے والے مسلمان بھائیوں بہنوں کو بھی کہنا چاہتا ہوں کی وسیم رضوی کے بیان سے یا پھر کسی پٹیشن سےگبھرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اور یہ وسیم رضوی سےکبھی بھی کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ خود ان کے اوپر سی بی آئی کی جانچ چل رہی اس لئے سی بی آئی کے جانچ سے بچنے کے لئے کسی سیاسی طاقتوں کے دم پر اسلام کو بدنام کر کے سی بی آئی کی جانچ سے بچنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ اس لئے کسی شاعر نے کیا ہی خوب کہا ہے۔
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبائیں گے
اسلام اور قرآن محبت کا پیغام دیتا ہے نفرت یا پھر دہشت گردی کا نہیں۔