بنگال اور آسام میں دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ جاری، نندی گرام میں لمبی قطاریں

مغربی بنگال اور ٓاسام میں دوسرے مرحلہ کےلئے ووٹنگ جاری ہے۔ خبروں کے مطابق مغربی بنگال کےاسمبلی حلقہ نندی گرام میں ووٹروںمیں زبردست جوش دیکھا جا رہاہے ۔ووٹنگ مراکز کے باہر وہاں پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ نندی گرام سے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی میدان میں ہیں اور ان کے خلاف بی جےپی کے امیدوار ترنمول کےسابق رہنما شوبھیندو ہیں۔
واضح رہے مغربی بنگال میں 2019 کے عام انتخابات کے بعد حالات بدل گئے ہیں اور وہاں بی جے پی نظر آ نے لگی ہے اس لئے سب کی نظریں بنگال کےانتخابات پر ہیں۔