ممبئی: مہاراشٹرمیں کورونا نے قہر برپا کر رکھا ہے ۔ اس لئے ریاست بھر میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
وزیراعلی اودھوٹھاکرے نے آج شب فیس بک لائیو خطاب میں اعلان کیا کہ ریاست میں کل 14 اپریل کی رات آٹھ بجے سے کرفیو نافذ کیا جارہا ہے۔ جو آئندہ پندرہ دنوں تک جاری رہے گا۔ یہ کرفیو 24 گھنٹے رہے گا۔ اس دورران ضروری اشیاء کو رعایت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔جس کے بارے میں مزید تفصیلات کچھ دیر بعد دی جائے گی۔