نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی میں لگاتار بڑھ رہے کورونا کیسز کے درمیان دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج لیفٹیننٹ گورنر انل بیجال کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ راجدھانی دہلی کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن چکی ہے اور یہاں تیزی کے ساتھ کورونا پھیل رہا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17000 سے زائد نئے کیسز کی تشخیص کی گئی جبکہ 104 مریضوں کی موت ہو گئی۔ راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد 7200 کے اضافہ کے بعد 50000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Leave a Reply