مدھوبنی: (ملت ٹائمز) مفتی اعجاز ارشد قاسمی کی وفات کے بعد اسی چندرسین پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان عالم دین مفتی مجتبی حسن قاسمی کا آج اپنے آبائی وطن میں انتقال ہوگیا۔
مرحوم باصلاحیت اور بافیض عالم دین تھے، کئی سالوں سے دارالعلوم ماٹلی والا بھروچ گجرات میں حدیث شریف کا درس دے رہے تھے، فقہ وفتاویٰ سے خاص مناسبت تھی، فتاوی فلاحیہ کی کئی ضخیم جلدیں انھوں نے ہی مرتب کی ہیں۔ بڑے خوش اخلاق اور باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے۔
مرحوم کی عمر تقریباً چالیس سال تھی ۔ فیملی کے ساتھ گجرات میں ہیں مقیم تھے تاہم پچھلے کچھ دنوں سے بہار میں تھے جہاں انہیں نزلہ بخار ہوا اور پھر اس طرح 20 اپریل کو کرونا وائرس کے شدید حملہ میں رات آٹھ بجے انہوں نے آخری سانس لی۔
مرحوم معروف عالم دین فقیہ ملت مولانا زبیر احمد قاسمی سے بہت قریب تھی۔
یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی ، ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر ظفر صدیقی قاسمی ، مفتی عمر عابدین مدنی ، قاری عبد الخالق چندرسین پوری ، غفران ساجد قاسمی سمیت متعدد لوگوں نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شدید رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply