بنگال میں کورونا کا نیا ریکارڈ، 10 ہزار سے زاید نئے معاملے آئے






گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14,500 افراد کے نمونے ٹسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 10784 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔
کلکتہ: مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر انتخابی جلسے و جلوس کے درمیان کورونا وائرس اپنی تباہی ہر دن نیا ریکارڈ بنا رہی ہے۔ دوسری جانب ریاستی کانگریس کے صدر ادھیررنجن چودھری کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14,500 افراد کے نمونے ٹسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 10784 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 688956 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 614750 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5616 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ یہ تشویش کی بات ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 58 افراد کی موت ہوئی ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 63498 فعال مریض باقی ہیں، جو مارچ تک صرف تین ہزار تھے۔ یعنی اپریل میں صرف 20 دن میں 61000 افراد اس وبا کی گرفت میں آئے ہیں جو خوفناک ہے۔ اب تک قریب ایک کروڑ افراد کے نمونوں کی تفتیش کی جاچکی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *