گجرات: بھروچ ویلفر ہاسپٹل میں آگ لگنے سے اب تک 25 افراد جاں بحق، بچاؤ کا کام جاری 

بھروچ : (ملت ٹائمز) بھروچ ویلفر ہاسپٹل میں آگ لگ گئی ہے، آگ کیسے لگی، اس کی تازہ جانکاری فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے، آگ لگنے سے تقریباً 25 افراد کی جان جا چکی ہے، مرنے والوں میں سے ایک مشہور عالم دین مولانا غلام محمد وستانوی صاحب کے چچا زاد بھائی حاجی ابراہیم آدم رندیرا بھی ہیں ۔

واضح رہے کہ یہ ہسپتال ایک مسلم ٹرسٹ چلاتا ہے۔ جاں بہ حق ہونے والے بھی تقریباً سبھی مسلمان ہی ہیں۔ ایک صاحب نے جو وہاں کام کررہے ہیں، ابھی بتایا کہ تقریباً پچیس لاشیں ہم اٹھا چکے ہیں۔ اس وقت پہلی ترجیح دوسرے مریضوں کو بچانا ہے۔ بہت زیادہ افراتفری مچی ہوئی ہے۔