پاکستان ہندوستان کے نقش قدم پر، پاک ایوان میں 5000 کے نوٹ کو بند کرنے کی تجویز منظور

اسلام آباد(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
ہندوستان میں مرکزی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے سے شاید پاکستان بھی سبق لینے کی تیاری میں ہے، پیر کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے 5000 روپے کے کرنسی نوٹ کو بند کئے جانے کی تجویز کو منظور کر لیاہے، تجویز کے مطابق کالے دھن سے نمٹنے کے لئے مرحلہ وار طریقے سے 5000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا قدم اٹھایا جائے گا، پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھارت میں نوٹ بندی کے قریب ڈیڑھ ماہ بعد ہی اس تجویز کو منظور کیا ہے، مسلم لیگ کے سینیٹر عثمان سیف اللہ خان نے ایڈیشنل ہاو¿س میں اس تجویز کو پیش کیا تھا، جسے اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 5000 روپے کے نوٹ واپس لئے جانے سے بینک اکاو¿نٹس کے استعمال کو فروغ ملے گا، اس کے علاوہ متوازی بلیک منی بھی ختم کی جاسکے گی، تاہم پاکستان میں یہ نوٹ بندی ہندوستان کی طرح ایک ساتھ لاگو نہیں ہو گی، وہاں اس کو 3 سے 5 سال میں مرحلہ وار طریقے سے لاگو کئے جانے کی تجویز ہے۔

SHARE