اسرائیلی حملے نے پوری انسانیت کے ضمیر کو زخمی کر دیا: طیب ایردوان

صدر نے کہا کہ اسرائیل کے القدس پر حملے دہشتگردی ہیں ، ان حملوں  نے نہ صرف مسلمانوں کے ہی نہیں پوری انسانیت کے ضمیر کو زخمی  کر دیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
صدر ایردوان نے فلسطینی ہم منصب محمود عباس اور حماس کے بیورو چیف اسماعیل حانیہ سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں اسرائیلی قوتوں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر نے کہا کہ اسرائیل کے القدس پر حملے دہشتگردی ہیں ، ان حملوں  نے نہ صرف مسلمانوں کے ہی نہیں پوری انسانیت کے ضمیر کو زخمی  کر دیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ  اسرائیل کی دہشتگردی اور قبضے کو روکنے کے لیے امت مسلمہ سمیت تمام دنیا کو حرکت میں آنے کی ضرورت ہے، ترکی دائما فلسطینی موقف کی حمایت کرتا ہے اور بردار فلسطینی عوام کے ساتھ القدس کے احترام و تکریم کے تحفظ کو جاری رکھے گا۔