استنبول: مشرقی القدس میں اسرائیلیوں کے فلسطینیوں پر حملوں اور مشرقی القدس کے شیخ جراح محلے میں فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی دھمکی پر پورے ترکی میں احتجاج کیا گیا ہے۔
اناطولین یوتھ ایسوسی ایشن (اے جی ڈی) کے استنبول برانچ کے ذریعہ استنبول میں اسرائیل کے قونصل جنرل کے سامنے منعقدہ احتجاج میں قرآن خوانی کی گئی۔
اپنے ہاتھوں میں فلسطین اور ترکی کے پرچم رکھنے والے گروپ نے “ہماری جان ، ہمارا خون آپ کے لئے قربان ہو ، اے اقصیٰ ” ، “لعنت ہو اسرائیل پر ” جیسے نعرے لگائے گئے۔
اے جی ڈی استنبول برانچ کے صدر یونس گینچ نے اپنی تقریر میں کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کی سرخ لکیر ہے۔
ایلاضی میں میمورسن یونین کی جانب سے ایک جلوس نکالا گیا جس میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ قافلے میں گاڑیوں پر فلسطینی اور ترکی کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔
شام کے وقت ملاتیا سےآئے ہوئے ہوئے ہزاروں افراد نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کے حملوں پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملے کا ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مختلف سرگرمیوں کے ساتھ احتجاج کیا گیا۔