جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کو پولس نے کیا گرفتار

سابق رکن پالیمان اور جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدرپپو یادو کو پٹنہ گاندھی میدان کی پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا گائد لائن کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ کی پولیس نے سابق رکن پالیمان اور جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ کورونا گائد لائن کی خلاف ورزی کئی مہینوں سے کر رہے تھے۔ انہیں گرفتار کرنے آٹھ تھانوں کی پولیس صبح صبح پہنچی۔
گرفتاری کے بعد پپو یادو کو گاندھی میدان پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے سوال پر گاندھی میدان تھانہ کے پولیس سربراہ نے کہا کہ پپو یادو کو کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا گیا ہے۔
معلوم ہوکہ کچھ مہینوں سے پپو یادو کووڈ ہسپتالوں کا معائنہ کر سرکار کی ناکامیوں کو اجاگر کر رہے تھے۔

ہمیں نہیں معلوم کہ گرفتاری کیوں ہوئی: پپو یادو

دوسری جانب پپو یادو نے گرفتاری کے بعد میڈیا سے خطاب میں کہا کہ’ہمیں نہیں معلوم کہ گرفتاری کی وجہ کیا ہے۔ پولیس تھانے چلنے کو کہہ رہی ہے۔ ہم پورے بہار کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، اگر اس طرح کا نتیجہ آجائے گا تو ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ حکومت ہمیں کتنی بار گرفتار کرے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ہوئی گرفتاری: پولیس

ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ڈی ایس سریش یادو نے کہا کہ کورنا گائد لائن کی خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ وہ بغیر اجازت کے کار پر سفر کر رہے تھے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
معلوم ہوکہ کئی مہینوں سے پپو یادو صوبے کے کئی کووڈ ہسپتالوں کا دورہ کرکے آکسیجن کی کمی کو عوام کے سامنے لارہے تھے۔ انہوں نے سارن میں سابق مرکزی وزیر اور رکن پالیمان راجیو پرتاپ روڑھی کی رہائش گاہ پر کئی ماہ سے رکھے ایمبولینس کا بھی پردہ فاش کیا۔