القسام نے 5 منٹ میں عسقلان شہر پر137 راکٹ داغ کر دشمن کو حیران کردیا

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا ہےکہ منگل کے روز القسام بریگیڈ نے اسدود اور عسقلان شہروں پر پانچ منٹ میں 137 راکٹ داغ کر دشمن پر اپنی عسکری صلاحیت ثابت کردی ہے۔
ایک بیان میں انہوں‌ نے کہا کہ صرف پانچ منٹ میں القسام بریگیڈ نے 137 راکٹ داغے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کومزید سرپرائز دیں گے۔
خیال رہے کہ فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے سوموار کی شام کو حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک 26 فلسطینی شہید اور 122 زخمی ہوچکے ہیں۔