ہندوستان کو دشمنی چھوڑ کر سی پی ای سی میں شامل ہونا چاہئے:پاکستانی جنرل

اسلام آباد
(ملت ٹائمز۔آئی این ایس انڈیا)
پاکستان کے ایک اعلی جنرل نے ایک چونکانے والے اقدامات کے تحت ہندوستان کو چین -پاکستان اقتصادی کوریڈور(سی پی ای سی)میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان کے ساتھ دشمنی چھوڑکر اربوں ڈالر کے منصوبے کا مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانا چاہئے۔کوئٹہ میں واقع جنوبی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کل یہ بات بلوچستان فرنٹیر کور(ایف سی)ہیڈکوارٹر میں ایک انعام تقسیم کے پروگرام میں کہی۔”ایکسپریس ٹربیون“نے ان کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ دشمنی چھوڑ کر ایران، افغانستان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ 46ارب ڈالر والے سی پی ای سی میں شامل ہونا چاہئے اور اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ریاض نے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان مخالف سرگرمیاں اور توڑ پھوڑ چھوڑ کر مستقبل کی ترقی کا پھل شیئر کرنا چاہئے۔46ارب ڈالر کی لاگت والی سی پی ای سی کا مقصد چین کے مغربی حصوں کو بلوچستان کے اسٹریٹجک گوادر بندرگاہ کے ذریعے بحیرہ عرب سے جوڑنا ہے۔ہندوستان نے منصوبے کو لے کر پہلے ہی اپنی تشویش کا اظہار کر دیا ہے جو پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے بھی گزر جاتا ہے۔پاکستان کے سینئر جنرل کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور بلوچستان میں تخریب کاری کی سرگرمیوں میںہندوستان کے ملوث ہونے کے پاکستان کے الزامات کے درمیان آیا ہے۔بلوچستان کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستانی فوج کے جنوبی کمانڈکی ہے۔