صوت الجمیل اشرف را ہی صاحب مداری پوری کا وصال ، بزم نعت خوانی میں ایک عظیم خلا

سیتامڑھی: (معراج عالم بیورو رپورٹ) جناب محمد اشرف راہی صاحب مداری پور ، باجپٹی ضلع سیتامڑھی بہار کے رہنے وا لے تھے ، اللہ پاک نے ان کو انتہائی خوبصورت اور سحر آفریں آواز کی نعمت سے نوازا تھا ، منفرد لب و لہجہ اور طرز تکلم پر انہیں قدرت حاصل تھی ، سچی بات تو یہ ہے کہ ان کے لب و لہجے کا ترنم شملہ کی پہاڑیوں ، ند یوں کا جل ترنگ اور کشمیر کے آ بشاروں کی موسیقی تھی ، انہوں نے اس خدا داد نعمت عظمی کی بڑی قدر دانی کی وہ چا ہتے تو اپنی خاص نغمگی اور پر کشش صداے دل نواز سے دنیا کی بڑی سے بڑی مارکٹنگ کر سکتے تھے لیکن انہوں نے اپنے اس کمال کی خوبی کا استعمال محسن کائنات اور معلم انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت سرائی ، منقبت خوانی اور نعت گوئی پر کیا وہ خود جھو متے اور جھوم کر عالی مقام کی عظمت کو چو متے اور تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق و محبت میں مزید سے مزید تر اضافے کا باعث ہو تے وہ صرف اور صرف کامل و مکمل نعت پڑ ھنے کا فن اور ذوق رکھتے تھے ، چار مصروں کا مرض ان کو نہیں تھا جیسا کہ اس وقت کے متشاعر ، برساتی اور بازاری گویا کو حاصل ہے ۔ ان کا وضع قطع رنگ روپ سب میں نعت پاک کی تاثیر تھی ، متعدد چھو ٹے بڑے پروگراموں میں ان کو سننے سمجھنے کا موقع ملا خوب پایا شاید یہی وجہ تھی کہ ان کو علا قے کے بڑے بزرگوں کی بھی تائید حاصل تھی خصوصا حضرت مولانا اشتیاق احمد صاحب مدارپوری ان کی بڑی قدر کر تھے اور ان کو آ گے بڑھاتے تھے ۔ ان کی وفات کی اطلاع ملی دل غمگین ہوا اور آنکھیں اشک بار ہوئیں ۔

رب کریم اپنی شان کریمی سے جوار رحمت عطاء کرے اور مغفرت فرماے ۔
ان کے فرزند اور دیگر اہل خانہ کی خد مت میں تعزیت مسنون پیش ہے قبول فرمائیں وہ ہم سے پہلے گئے ہیں اور ہم بعد میں جا نے والے ہیں ۔
جملہ پسماندگان اور ارباب شعر و سخن کو صبر جمیل دے ۔
دعاء گو و دعاء جو
فلک قاسمی معتمد ادارہ سبیل الشریعہ رحمت نگر آواپور شاہ پور سیتامڑھی بہار و رکن ال انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں