غزہ: اسرئیلی بمباری میں تباہ حال عمارتوں کے درمیان 11 فلسطینی ریپر نے ایک گانا ریکارڈ کروایا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 سالہ فلسطینی ریپر عبد الرحمان صالح صرف نو سال کی عمر سے غزہ کی صورت حال سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے موسیقی کا سہارا لے رہے ہیں جس میں دھماکوں اور بمباری سے تباہ حالی اور بالخصوص بچوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔
Watch this Palestinian boy from Gaza rap about life under siege and Israeli attacks pic.twitter.com/21JvTbq70a
— TRT World (@trtworld) May 16, 2021
غزہ میں آج مسلسل ساتویں روز بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی جس کی وجہ سے شہدا کی تعداد 170 سے تجاوز کرگئی۔ کئی عمارتئیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔ عبد الرحمان صالح نے انہی تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان گانا ریکارڈ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ننھے گلوکار کا کہنا تھا کہ میرا مقصد فلسطینی بچوں کی جانب سے پوری دنیا میں امن اور امید کا پیغام پہنچانا اور اسرائیلی ناکہ بندی کے تحت ان کے دکھوں اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ناکامی کو اجاگر کرنا ہے۔