الباب اور حلب کے درمیان مرکزی شاہراہ پر شامی اپوزیشن کا کنٹرول

انقرہ –ملت ٹائمز۔ ایجنسیاں
ترکی کی فوج نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ شامی اپوزیشن گروپوں نے داعش تنظیم کے زیر قبضہ شامی قصبے الباب کو حلب سے ملانے والی شاہراہ (ہائی وے) پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ شامی اپوزیشن کو ترک فوج کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔
ترک فوج نے الباب قصبے کے نزدیک جھڑپوں میں اپنے تین اہل کاروں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا ہے۔ترک فوج کے مطابق “فرات کی ڈھال” آپریشن کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ترکی کے جنگی طیاروں نے داعش تنظیم کے 48 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس کے دوران 15 شدت پسند مارے گئے۔ادھر علاقے میں ایک فوجی گاڑی کے نزدیک زمین میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ترک فوجیوں میں سے چار معمولی طور زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ داعش تنظیم کو سرحدی علاقے سے نکالنے کے لیے “فرات کی ڈھال” نامی فوجی آپریشن چار ماہ قبل شروع کیا گیا تھا

SHARE