قاہرہ: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ہونے والی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
مصری ایوان صدرکے ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ صدر جمہوریہ نے مصری تعمیراتی کمپنیوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی تعمیر نو کےلیے تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔
ایک بیان میں مصری ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز صدر السیسی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکروں اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا اورتینوں رہ نمائوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصری صدر کی طرف سے غزہ میں تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔