اسرائیل فلسطین تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے: سعودی وزیر خارجہ

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات ہی خطہ میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے: فیصل بن فرحان

ریاض:  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے جس کی وجہ سے پائیدار امن کا راستہ مشکل ہورہا ہے۔

ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کا تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے جس کے باعث امن کا راستہ مزید مشکل ہوتاجارہا ہے لہذا عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرے، اس تنازع کی وجہ سے خطہ میں دیگر طاقتیں مضبوط ہورہی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے تشدد کو ختم کرنا ہوگا اور انتہائی سنجیدگی سے امن کی بات کرتے ہوئے مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا، ہمارا پہلا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کو شروع کروانا ہے کیوں کہ پائیدار امن کا یہی واحد راستہ ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں