کیا 227 فلسطینیوں کی ہلاکت کوئی معنی نہیں رکھتی، سینیٹر برنی سینڈرز کا سوال؟

8

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ہر فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے لیکن بعض امریکی سینیٹرز صرف اسرائیلی ہلاکتوں کی مذمت کر رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔
برنی سینڈرز نے امریکی سینیٹ میں فلسطینیوں کی حمایت میں قراردار پیش کرتے ہوئے فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قرار داد امریکہ اور دنیا بھر کے اکثریتی عوام کے جذبات کی عکاس ہے اور فوری فائر بندی کا مطالبہ کرنے میں اُنہیں یورپی یونین، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، پاپائے روم اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔
برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ وہ اور اُن کے ہم خیال سینیٹرز اس تنازعے کا سفارتی حل چاہتے ہیں تاکہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے
برنی سینڈرز نے سوال کیا کہ اُن 227 فلسطینی ہلاکتوں کو جن میں 64 بچے اور 38 خواتین شامل ہیں اہمیت کیوں نہیں دی جا رہی ہے۔