دینی تعلیمی بیداری کو عام کرنا ندائے حق ویلفیر سوسائٹی کے اہم مقاصد میں سے ہے: شبیر احمد ندوی 

موجودہ صورت حال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور مزید ناگفتہ بہ ہوتی جارہی ہے اور یہی حقیقت عیاں ہیکہ آج ہمارا مسلم سماج جن بدعات و خرافات اور غلط رسم و رواج کی گھٹا ٹوپ تاریکیوں میں پنپ رہا ہے ۔ اور اتحاد و اتفاق کو اختلاف و انتشار سے بدل کر رکھ دیا ہے ۔ اور علم کی ناخواندگی اور جہالت کی کوٸی حد نہیں ہے ۔ اور مسلسل مسلم سماج دوسری قوموں کے بنسبت تنزلی کی طرف جارہا ہے ۔ جبکہ دوسری قوم و برادری روز افزوں ترقی پذیر اور مسلسل جد جہد کی وجہ سے عہد برآں ہوتی جارہی ہے ۔ اور ہم اتنی تعداد میں ہونے کے باوجود بھی کچھ ترقی نہیں کر پارہے ہیں ۔ ایسے ماحول و زمانے میں جبکہ انبیا ٕ و رسل کی آمد کا سلسلہ بند ہوچکا ہے اور رسول عربی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم نبوت کی مہر لگ چکی ہے ۔ اب یہ تمام تر ذمہ داریاں وقت کے علما ٕ کرام پر عاٸد ہوتی ہیں ۔ کیونکہ یہی انبیا ٕ ورسل کے حقیقی وارث علم و نبوت ہیں ۔ انہی علما ٕ کے فضائل و مناقب میں قرآن میں اللہ فرماتا ہے ” قل ھل یستوی الذین یعلمون والذین لایعلمون “ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہیکہ ” ألعلما ٕ ورثة الأنبیا ٕ “ اور ” علما ٕ أمتی کأنبیا ٕ بنی إسرائيل “

یہی وجہ ہیکہ سماج و معاشرے میں علماٸے کرام کا مقام و مرتبہ مسلم ہے ۔ جیساکہ قرآن و احادیث میں انکے مقام و مرتبہ کا تذکرہ موجود ہے ۔ اور وارثین انبیا ٕ کہکر ان کا تعارف کرایا گیا ۔ اسکے ساتھ ہی ان پر جو ذمہ داریاں ڈالی گٸیں وہ بھی واضح ہے ۔ منجملہ یہ کہ علمائے کرام قائدین امت و ترجمان اسلام ہیں ۔

لہذا بلا تفریق مسلک و منہج مل جل کر امت کے متحدہ مقاصد کے حصول اور اقامت دین کی کوشش کرنا امت کے تمام دینی و اخلاقی ،معاشرتی و سیاسی مساٸل میں انکی رہنماٸی کرنا انکی ذمہ داری ہے جسے انجام دیکر وہ عند اللہ بہترین اجر کے مستحق ہوں گے اور دنیا میں اپنے رتبہ بلندی کو برقرار رکھ سکیں گے ۔

اسی کے پیش نظر ذمہ داریوں کو نبھانے ، سماج و معاشرے کو اندھیرے سے اجالے کی طرف لانے اور تنزلی سے ترقی کی طرف گامزن کرنے اور علم کے بول بالا کو عام کرنے اور بدعات و خرافات کے سد باب کے لیے دانشوران پتھراہا ارریہ بہار نے جناب مولانا شبیر احمد ندوی و جناب مولانا امجد حسین رشادی کی سرپرستی و سربراہی میں ١٣ جنوری ٢٠١٩ کو نداٸے حق ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد ڈالی جن میں صدر مولانا عبدالرحمن صاحب ندوی متعلم جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی مولانا ارشد صاحب ندوی ناٸب صدر اور جناب مولانا نسیم اختر صاحب رشادی سکریٹری اور جناب ثنا ٕ اللہ صاحب متعلم مدرسة الإصلاح سرائے میر اعظم گڑھ خازن منتخب کیے گئے ۔

نداٸے حق ویلفیٸر سوساٸٹی قومی و سماجی خدمات کو بحسن و خوبی و نیک نامی کے ساتھ انجام دینے میں روز افزوں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ تقریباً ان دو سالہ مدت میں دو اہم سماجی خدمت پر عمل بالجزم ہے ۔ پہلی خدمت سماج کے غریب یتیم و نادار بچوں کی تعلیمی فیس کے ساتھ ساتھ مکمل اخراجات کو برداشت کرنا ۔ اور دوسری خدمت سماج کے غریب یتیم و بیواؤں کو ماہانہ وظیفہ دینا جس سے وہ یومیہ کی زندگی میں کچھ سہارا لے سکے ۔ جن دو اہم عناصر کو مذکورہ تصویروں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے اگرچہ سوسائٹی کے ماتحت بچوں کا سالانہ نتیجہ کچھ دن پہلے کا ہے ۔ نیز اس کورونا وبا و لاک ڈاؤن میں بھی سوسائٹی نے جو سماج میں خدمات پیش کیا کسی سے مخفی نہیں ہے ۔

اب اسی کے ساتھ باشندگان پتھراہا و بہی خواہان قوم و ملت کا سوسائٹی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیکہ آپ کےتعاون و حوصلہ افزائی کے باعث سوسائٹی محنت و مستعدی کے ساتھ وقتاً فوقتاً ناگزیر حالات پر مد نظر رکھ رہی ہے اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں