فلسطینی جھنڈا بنانے پر مقبوضہ بیت المقدس کا رہائشی فلسطینی بچہ گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی پولیس نے جمعرات کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں شیخ جراح کے علاقے  سے  فلسطینی بچی کو گرفتار کر لیا۔ شیخ الجراح کے رہائشیوں کو اسرائیل کی جانب سے بے گھر کرنے کے خطرات کا سامنا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق  پولیس افسروں نے 14 سالہ نفود حماد کو بچے کے چہرے پر جھنڈا بنانے کے الزام میں قصبے کے مرکزی داخلی دروازے سے گرفتار کر لیا۔ اسے مقدس شہر میں صلاح الدین سڑک پر  پولیس کے حراستی مرکز  لے جایا گیا  جہاں اسے رہا کرنے سے پہلے اس سے سوال جواب کیے گئے ۔
اس کے خاندان نے کہا کہ صہیونی تفتیشی نے  بچی کو دھکایا لیکن بچی نے  اسے بتایا کہ وہ جھوٹا ہے اور اس کی دھمکی سے وہ خوفزدہ نہیں ہے۔