نابلس میں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، اسرائیلی فوج کے تشدد سے 20 فلسطینی زخمی

نابلس: قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس میں جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی۔
ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے میں 20 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 18 فلسطینی براہ راست فائرنگ ، 3 دھاتی گولیوں اور 2 لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے۔
نابلس میں ہلال  احمر کے ڈایریکٹر ایمرجنسی سروس احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کل جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے جبل صبیح میں یہودی آباد کاری کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں بیتا، یتما، قبلان کے علاقوں اور مقامی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد شرکت کی۔ اس موقعے پر قابض فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم بیس فلسطینی شہید ہوگئے۔