دہلی میں مارکٹ اور مال آڈ-ایون کی بنیادوں پر کھیلیں گے، کیجریال کا اعلان

دہلی میں مارکٹ اور مال آڈ-ایون کی بنیادوں پر کھیلیں گے، کیجریال کا اعلان

نئی دہلی: دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت کم ہونے کے بعد لاک ڈاؤں میں مزید رعایتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ قومی راجدھانی میں لاک ڈاؤں جاری رہے گا مگر اس دوران مزید رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مارکٹ اور مالز آڈ-ایون کی بنیادوں پر کھولے جا سکیں گے۔

کیجریوال نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نجی دفاتر کو 50 فیصد عملہ کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر گروپ اے کے ملازمین کی 100 فیصد اور گروپ بی کے ملازمین کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *