مہاراشٹر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

مہاراشٹر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

یہ کہا جاسکتا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے اوپر کورونامتاثرین اور اموات کےتعلق سےاعداد و شمار چھپانے کا کوئی الزام نہیں ہے۔
ریاست مہاراشٹرمیں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 233 مریضوں کی ہلاکت کی رپورٹ ملی تھی۔
اتوار کو ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 233 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 100130تک جا پہنچی ہے۔ اس دوران ریاست میں 12 ہزار 557 نئے کیسز کی رپورٹ سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 58،31،781 ہوگئی ہے۔
یہ کہا جاسکتا ہے کہ ریاست کےاوپر کورونامتاثرین اور اموات کےتعلق سےاعداد و شمار چھپانےکاکوئی الزام نہیں ہے۔ واضح رہے ریاست میں چاہےسب سےزیادہ کورونامتاثرین کی تعداد رہی ہو یا اموات کی تعداد سب سےزیادہ رہی ہولیکن حکومت نےاس میں اعداد و شمار چھپانےکےبجائےاس کو حل کرنےپر توجہ رکھی۔
دریں اثنا ریاست میں 14،433 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 55،43،237 ہوگئی ہے۔اس وقت ریاست میں شفایابی کی شرح 95.05 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.72 فیصد ۔
ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں بھی صحت مند مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ریاست میں ایکٹیو کیسزکی تعداد گھٹ کر 1،85،527 رہ گئی ہے۔ریاست مہاراشٹر کورونا کے کیسز ، شفایاب مریض اور ہلاک شدگان کے معاملے میں ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *