مسیحی برادری کی حب الوطنی اور ملک کی خدمت کا جذبہ قابل قدر:کرسمس کے موقع پاک وزیر اعظم کا اظہار خیال

اسلام آباد (ملت ٹائمزایجنسیاں)
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتی برادری کئی شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ سماجی و اقتصادی ترقی، صحت، تعلیم کے شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات کوسراہتاہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی حب الوطنی، خدمت اور ملک سے وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور امید ہے کہ اقلیتی برادری ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں اورتمام پاکستانیوں کو برابر مواقع اور تحفظ کا عہدکررکھا ہے اور تمام اقلیتوں سے مساوی سلوک کرتی ہے۔

SHARE