سیاسی ہلچل کے درمیان اروند شرما اتر پردیش بی جے پی کے نائب صدر نامزد

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی مانے جانے والے قانون ساز اسمبلی کے رکن اروند کمار شرما کو اترپردیش بی جے پی کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے سی) سے اپنی مرضی سے سبکدوشی لینے کے بعد سیاست میں پنجہ آزمانے اترنے مسٹر شرما نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی تھی جس کے بعد انہیں قانون ساز اسمبلی کا رکن بنایا گیا۔ انتظامی تجربہ ہونے کی وجہ سے انہیں حکومت یا پارٹی میں اہم عہدہ دئیے جانے کے سلسلے میں چہ میگوئیاں جاری تھیں۔آج اس پر بریک لگاتے ہوئے مئو کے رہنے والے اے کے شرما کو ریاستی بی جے پی کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔
پارٹی ترجمان نے بتایا کہ مسٹر شرما کے علاوہ لکھنو کی ارچنا مشرا اور بلندشہر کے امت والمیکی کو پارٹی میں ریاستی سکریٹری کے عہدے سے نوازہ گیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے سبھی نو نامزدذمہ داروں کو مبارک باد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے مختلف مورچوں کے ریاستی صدور کا بھی اعلان کیا ہے۔ پرشانت دیویدی (فرخ آباد) کو یوا مورچہ، گیتا شاکیہ راجیہ سبھا رکن (اوریا) کو خاتون مورچہ،کامیشور سنگھ (گورکھپور) کو کسان مورچہ،نریندر کشیپ (غازی آباد) کو پسماندہ طبقات مورچہ،کوشل کشو(رکن پارلیمان) کو ایس سی مورچہ،سنجے گونڈ (گورکھپور) کو ایس ٹی مورچہ اور کنور باسط علی (میرٹھ)کو اقلیتی مورچے کا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔