دشمن، رسول اللہ کے ساتھ ہماری محبت کا ادراک نہیں رکھتا: عکرمہ صبری

دشمن، رسول اللہ کے ساتھ ہماری محبت کا ادراک نہیں رکھتا: عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے باب العامود کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں مجرمانہ گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دشمن کو ادراک ہی نہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنی محبت کرتے ہیں۔
کفر کنا کے مقام پر میں جُمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ صبری نے کہا کہ  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عشق ہمارے دلوں میں جاگزیں ہے اور آپ کے معجزات ہرامتی کے دل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ میں یہودی انتہا پسندوں نے ہمارے پیغمبر کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ کھلم کھلا مذہبی انتہا پسندی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی انتہا پسند کی طرف سے حضور صلی وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *