داعش کے خلاف آپریشن میں ترکی کو ملی بڑی کامیابی ۔ 68 دہشت گردہلاک

انقرہ /دمشق(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترکی نے شام کے شہر حلب میں الباب کے علاقے میں فضائی حملوں میں داعش کے 68 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حلب سے شمال مشرق میں 20 کلومیڑ کے فاصلے پرالباب کے علاقے میں اس کے فضائی حملوں میں اسلامک سٹیٹ کے 68 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ترک جنگی لڑاکا طیارے انتہا پسندوں کے ساتھ لڑنے والے باغیوں کی مدد کررہے تھے۔
ترک فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ رات بھر جاری رہنے والے فضائی حملوں میں اسلامک اسٹیٹ کے 141 اہداف تباہ کیے گئے جن میں ان کا ایک فوجی ہیڈکوارٹرز بھی شامل ہے۔ترک حکومت ‘فری سیرین آرمی’ نامی گروپ کی مدد کر رہی ہے۔ شام کے صدر بشارالاسد مخالف یہ گروپ دمشق کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔ترکی نے یہ فوجی آپریشن تقریبا چار مہینے پہلے شام کے ساتھ اپنی سرحد سے اسلامک سٹیٹ کے عسکریت پسندوں اور کردوں کو دور دھکیلنے کے لیے شروع کیا تھا۔الباب کے علاقے میں لڑائیوں میں تیزی آچکی ہے اور ترک فوج کا دعوی ہے کہ اس نے بدھ کے روز اپنے فضائی حملوں میں تقریبا 140 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ترکی نے داعش کے خلاف فوجی آپریشن اگست میں اپنے دارالحکومت میں اسلامک سٹیٹ کے خودکش دھماکوں کے بعد شروع کیا تھا جس میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
جمعرات کو ترک وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ فوج نے الباب کے قریب لگ بھگ 2000 مربع کلو میٹر کا علاقہ اسلامک سٹیٹ سے خالی کروا لیا ہی اور ایک ہزار سے زیادہ جنگجوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
کیرالہ میں زہریلے کھانے کی وجہ سے 100لوگ ہسپتال میں داخل

SHARE